کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 89
نظر بد سے حفاظت مسلمان بذیل طریقہ کار سے نظر بد سے بچ سکتا ہے: شرعی دعاؤوں اور اذکار کی پابندی : جن لوگوں سے نظربد یا حسد یا جادو وغیرہ کا خوف ہو، ان کے شر سے بچنے کے لیے مشروع اذکار دعاؤوں اور وظائف کی پابندی کی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو یہ دعا پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیا کرتے تھے: (( اُعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ)) [1] ’’ ہر شیطان اور زہریلے جانورسے اور ہر نظر بد سے اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’یہ تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہے ۔ ‘‘ وہ حضرت اسماعیل او رحضرت اسحق علیہما السلام کو یہ دعا پڑھ کر پناہ میں دیا کرتے تھے ۔
[1] بخاری(۳۳۷۱) ابو داؤد(۴۷۳۷)