کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 87
﴿ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ﴾[البقرۃ ۲۲۲] ’’ بیشک اللہ توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔‘‘ اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿یٰبَنِیْٓ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ﴾ [الأعراف: ۳۱] ’’اے اولاد آدم!تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت پر اپنا لباس پہن لیا کرو ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’بیشک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتاہے ۔‘‘[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی خوشبو پسند تھی۔‘‘[2] حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو پاکیزہ خوشبو سے آپ کا پتہ چل جایا کرتا تھا۔‘‘[3] حضرت علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ خوشبو میں یہ خاصیت ہے کہ فرشتے اسے پسند کرتے ہیں ؛اور شیاطین اس سے نفرت کرتے ہیں ۔شیطان ہمیشہ
[1] مسلم(۹۱)۔ [2] صحیح أبي داؤد(۴۰۷۴)۔ [3] الصحیحۃ(۲۱۳۷)۔