کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 85
شفاء عطاء کردی ۔‘‘[1] تحقیق و بحث و فتوی کی دائمی کمیٹی کاکہنا ہے: ’’ شفاء حاصل کرنے کے لیے باقی پانیوں کی طرح زمزم پر قرآنی آیات پڑھ کرپھونکنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ ایساکرنا زیادہ بہتر ہے ؛ کیونکہ خود اس پانی میں بھی شفاء اور برکت ہے ؛ جیساکہ احادیث مذکورہ میں گزر چکا ۔‘‘[2] زمزم پینا مستحب ہے۔ اس سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔نہ ہی اس سے کپڑے دھونے یا استنجاء کرنے میں کوئی حرج ہے۔ اسی طرح اگر ضرورت پڑے تو اس سے غسل بھی کیا جاسکتا ہے۔[3] ۴۔ بارش کا پانی : اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَنَزَّلْنَا مِنْ السَّمَآئِ مَائً مُبَارَکًا ﴾ [ق:۹] ’’اور ہم ہی نے اتارا آسمان سے برکتوں بھرا پانی۔‘‘ ۵۔ روغن زیتون : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ زیتون کا تیل کھاؤ اور اس سے مالش کرو۔ بیشک یہ بابرکت درخت سے لیا گیا ہے۔ ‘‘[4]
[1] زاد المعاد(۴؍۱۷۸)۔ [2] (۱؍۳۱۰)۔فتوی نمبر(۹۹۲)۔ [3] برنامج نور علی الدرب، للشیخ ابن باز رحمہ اللہ ؛(۱۱؍۱۱؍۱۴۱۴ھ)۔ [4] أحمد في المسند(۳؍۴۹۷)۔صحیح الترمذي(۱۸۵۱)۔