کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 75
سے اللہ آپ کو شفا دے گا اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ ۹۔ (( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِِیْکَ مِنْ کُلِّ دّائٍ یَشْفِیْکَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ وَ شَرِّ کُلِّ ذِي عَیْنٍ)) [1] ’’ اللہ کے نام کیساتھ ؛وہ آپ کوٹھیک کرے گا۔ ہر بیماری سے آپ کوشفا دے گا۔اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،اورہر نظر بدسے اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ ۱۰۔ (( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ حَسَدِ حَاسِدٍ وَمِنْ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ)) [2] ’’ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہرحاسد کے حسد کرنے نظر لگانے والی آنکھ سے؛ اللہ آپ کو شفا دے گا ۔‘‘ ان تعوذات؛دعاؤں اور دم سے جادو؛ بدنظری؛ آسیب؛ اور دیگر تمام امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔اس لیے کہ یہ جامع اور نفع بخش دعائیں ہیں ۔ بإذن اللّٰہ چھٹا طریقہ:..... معدہ کي صفائي: یہ طریقہ اس وقت فائدہ دیتا ہے جب جادو کھانے پینے کی چیز میں ملا کر دیاگیا ہو۔ اس کااثر اکثر طور پر انسان
[1] صحیح مسلم(۲۱۸۵)۔ [2] صحیح ابن ماجۃ(۳۵۲۷) ۔