کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 72
پانچواں طریقہ:.....تعوذات، جامع دعائیں اور دم پڑھ کر پھونکے جائیں ۔ دعائیں اور دم یہ ہیں : ۱۔ ((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیْکَ)) [1] میں اللہ تعالیٰ سوال کرتا ہوں بڑی عظمت والے سے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تمہیں شفاء عطافرمائے۔‘‘[سات بار یہ دعا پڑھ کر پھونک ماریں ] ۲۔ مریض کو چاہیے کہ اپنے جسم پر تکلیف والی جگہ پر اپنا ہاتھ رکھے اور یہ دعا پڑھے : ((بِسْمِ اللّٰہ ))(تین بار) اور پھر یہ دعا سات مرتبہ پڑھے: (( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْ رَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ )) [2] ’’میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں جسے میں پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں ۔‘‘
[1] صحیح أبوداؤد(۳۱۰۶)۔ [2] مسلم(۲۲۰۲) ابو داؤد(۳۸۹۱) ترمذی(۲۰۸۱)