کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 71
شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ)) [مسلم ۲۱۸۶] ’’ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد کرنے والی آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے گا اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ ۹۔ یہ آیات مبارکہ اوردعائیں تین تین بار پڑھ کر دم کیا جائے۔ ۱۰۔ سورت اخلاص اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس تین بار دوبارہ پڑھی جائیں ۔ تیسرا طریقہ:.....تمام سابقہ آیات جو علاج کے پہلے طریقہ میں گزریں انہیں پڑھ کر پانی پر دم کرلیا جائے پھر اس سے مریض [مسحور]نہائے بھی اور پئے بھی۔ ایسا ایک یا ایک سے زیادہ بار حسب ضرورت کیا جائے۔ چوتھا طریقہ:.....سورت فاتحہ ؛ آیت الکرسی؛سورت بقرہ کی آخری دو آیات؛ سورت اخلاص ؛ معوذتین ؛تین تین بار پڑھ کر تکلیف کی جگہ دم کیا جائے، اور ایسے پھونک ماری جائے کہ اس کے ساتھ ہلکا سا ریشہ بھی جائے۔ اور پھونک مارتے ہوئے درد کی جگہ پردائیاں ہاتھ پھیرا جائے۔[1]
[1] صحیح البخاری مع الفتح(۹؍۶۲)۔ ومسلم(۱۷۲۳)۔