کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 67
موسیٰ نے اپنے دل میں ایک خوف محسوس کیا۔ہم نے کہا خوف نہ کر، یقیناً تو ہی غالب ہے۔اور پھینک جو تیرے دائیں ہاتھ میں ہے، وہ نگل جائے گا جو کچھ انھوں نے بنایا ہے، بے شک انھوں نے جو کچھ بنایا ہے وہ جادوگر کی چال ہے اور جادوگر کامیاب نہیں ہوتا جہاں بھی آئے۔تو جادو گر گرا دیے گئے، اس حال میں کہ سجدہ کرنے والے تھے، انھوں نے کہا ہم ہارون اور موسیٰ کے رب پر ایمان لائے ۔‘‘ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ ا لرَّحِیْمِ ﴿قُلْ ٰٓیاََیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ ، لَا اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ، وَلَا اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَا اَعْبُدُ ، وَلَا اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ، وَلَا اَنْتُمْ عَابِدُوْنَ مَا اَعْبُدُ ، لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ ،﴾ [الکافرون] ’’کہہ دیجیے اے کافرو! میں اس کی عبادت نہیں کرتا جس کی تم عبادت کرتے ہو ۔اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔اور نہ میں اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم نے کی ۔اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں ۔تمھارے لیے تمھارا دین اور میرے لیے میرا دین ہے ۔‘‘ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ ا لرَّحِیْمِ ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ، اَللّٰہُ الصَّمَدُ ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ،