کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 64
دوم:..... شرعی دم؛ اس کی کئی اقسام ہیں ؛ ان میں سے : پہلا طریقہ:..... بیری کے سات تازہ سبز پتوں کو پتھروں سے یا دیگر کسی ذریعہ سے کوٹ کر پیسا جائے ۔ پھر اسے اتنے پانی میں ڈال دیا جو نہانے کے لیے کافی ہو؛ اور پھر اس پر یہ اوراد پڑھے جائیں : أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ﴿اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُط لَا تَأْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌط لَہٗ مَا فیِ السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِط مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَاخَلْفَھُمْ وَلَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْیئٍ مِنْ عِلْمِہٖ اِلَّا بِمَا شَآئَ ط وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَایَؤدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾ [البقرۃ ۲۵۵] ’’اللہ(وہ ہے کہ) نہیں کوئی معبود سوائے اس کے، وہ زندہ جاوید اور نگران ہے، نہیں آتی اسے اونگھ اور نہ نیند ۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کون ہے وہ جو سفارش کرسکے اس کے ہاں، مگر اس کی اجازت سے وہ ان چیزوں کو جانتا ہے جو ان کے سامنے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں اوروہ( لوگ ) نہیں احاطہ کرسکتے کسی چیزکا، اس کے علم میں سے، مگر جس قدر وہ چاہے،اُس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے اور نہیں تھکاتی اس کو ان دونوں کی