کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 63
فرماتے ہیں کہ: أ۔ اللہ تعالیٰ انسان کو خواب میں جادو کی جگہ دکھادیتے ہیں ۔ ب۔ انسان کے تلاش کرنے پر اسے وہ جگہ دکھا دی جاتی ہے جہاں پر جادو رکھا یا دفن کیا گیا ہو۔ ج۔ جنات کے ذریعہ اس کی معرفت حاصل ہوجاتی ہے۔ یعنی جب جادو کیے گئے انسان پر دم وغیرہ کیا جائے، اور قرآن پڑھ کر پھونک ماری جائے؛ تو جن اس جادو یا آسیب زدہ انسان کی زبان پر بات کرتا ہے۔اس طرح سے جادو کی جگہ کے بارے میں بھی اس سے پوچھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہاں پر لازمی طورپر ایک اہم بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اکثر جنات بہت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں ۔پس اس صورت میں اچھی طرح سے تحقیق و تفتیش کرلینی چاہیے۔ تاکہ انسان کسی جن کے جھوٹ کی وجہ سے دوسرے انسان پر ظلم نہ کر بیٹھے ۔ د۔ جن ذرائع سے جادو کا ختم کیا جانا ممکن ہے، ان میں سے ایک طریقہ مریض کے جسم سے اس جن کو نکال دینا بھی ہے جسے اس جادو اور جادو زدہ انسان پر موکل بنایا گیا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب مریض پرکسی جنی کو موکل بنایا گیا ہو؛ تاکہ اسے تکلیف دیتا رہے۔اگر مریض پر دم کرنے والا اس بات کی طاقت رکھتا ہو کہ وہ جن کو نکال دے تو پھر وہ ایسا ہی کرے ؛ اس سے جادو خود بخود ختم ہوجائے گا۔