کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 62
جادو ہو جانے کے بعد اس کا علاج اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کے لیے اس نے علاج بھی نہ اتارا ہے، جو اس علاج کوجان سکا اس نے جان لیا اور جو اس سے لاعلم رہا وہ لاعلم ہی رہا ۔ ایسے ہی اگر کسی انسان پر جادو ہوگیا ہو تو اس کاعلاج کرنا بھی ان لوگوں کے لیے بہت ہی آسا ن ہے جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی اور آسانی کا معاملہ فرمادے۔ یہ علاج : اوّل: .....اگرممکن ہو تو جادو نکلواکر ختم کیا جائے: یہ اس وقت ہوگا جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف خالص توجہ اور اس کی بارگاہ میں دعا و گریہ زاری ہوگی۔اس صورت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فضل کرم سے انسان کو جادو کی جگہ دکھا دیتے ہیں ۔جیسا کہ صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے : ’’ جب آپ پر جادو کیاگیا تو آپ کو وہ جگہ بتائی گئی جہاں پر وہ جادو دفن کیا گیا تھا ؛ پھر اسے وہاں سے نکال کر ختم کردیا گیا۔‘‘[1] بسا اوقات اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور توفیق سے دعا کوایسے قبول [1] البخاری(۵۷۶۵)۔