کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 61
۷۔ صدقہ و خیرات، نیکی کے کام، اور لوگوں کی مددکرنا:
جادو اور دیگر برائیوں اور شر وفساد سے بچنے کے بڑے اور اہم ترین وسائل اور علاج میں سے ایک صدقہ و خیرات کرنا؛ فقراء اور محتاج لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنا اور ان کے کام آناہے۔اس میں بہت سارے شرو فساد سے دفاع اور مصائب و آلام کی تخفیف ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ خفیہ صدقہ اللہ تعالیٰ کے غضب کی آگ کو بجھا دیتا ہے ۔‘‘[1]
نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
’’بھلائی اور نیکی کے کام کرنا، برائی کی راہوں اورآفات اور ہلاکت خیز اُمور سے بچا لیتے ہیں ۔‘‘[2]
اسی وجہ سے صدقہ کرنے کو بھی علاج کی ایک قسم ہی سمجھا جاتا تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’صدقہ سے اپنے مریضوں کا علاج کرو۔‘‘[3]
٭٭٭
[1] الطبرانی ’’المعجم الصغیر‘‘ ص ۲۱۴۔ والأوسط، ۱؍۱۹۳۔ والصحیحۃ(۱۹۰۸) ؛ وصحیح الجامع(۳۷۶۰)۔
[2] أخرجہ الحاکم(۳؍۵۶۸)۔وصحیح الجامع(۳۷۹۵)۔أرواء الغلیل(۸۸۵)۔
[3] رواہ الطبراني والبیہقي، وصحیح الجامع(۳۳۵۸)۔