کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 60
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
’’جو انسان رات کے وقت یہ کلمات تین بار کہہ دے، اس انسان کو اس رات میں کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں دے سکے گی۔‘‘[1]
۶۔ ممکن ہو تو صبح نہار منہ سات کھجوریں کھانا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس انسان نے سات عجوہ کھجوریں کھاکر صبح کی، اس پرسارا دن جادو یا زہر اثر نہیں کرے گا۔‘‘[2]
حضرت علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ: ’’مدینہ طیبہ کی تمام کھجوروں میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے۔کیونکہ دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
’’جو انسان صبح کے وقت اس وادی کی سات کھجوریں اکٹھی کھالے.....‘‘[3]
نیز آپ کا خیال یہ بھی ہے کہ :’’ مدینہ کے علاوہ دیگرعلاقوں کی سات کھجوریں کھانے پر بھی اللہ تعالیٰ سے اس فائدہ کی امید کی جاسکتی ہے ۔‘‘[4]
[1] صحیح الترمذي(۳۶۰۴)۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’میرے گھر والوں نے یہ کلمات سیکھ لیے تھے۔اوروہ یہ کلمات کہا کرتے تھے ۔ ان میں سے ایک باندی کو کسی چیز نے ڈس لیا، مگر اسے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ۔‘‘
[2] صحیح البخاری(۵۷۶۹)۔ صحیح مسلم(۲۰۴۷)۔
[3] مسلم(۲۰۴۷)۔
[4] مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ(۳؍۲۷۷)۔