کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 59
جو انسان روزانہ سو بار یہ کلمہ پڑھ لے، تو اس کے لیے تمام دن شیطان کے شر کے سامنے ڈھال بن جاتا ہے۔ ‘‘[1] ٭ ایسے ہی کثرت کے ساتھ یہ ورد: (( اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَاخَلَقَ)) [2] ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کیساتھ پناہ مانگتا ہوں، اس کی مخلوق کے شر سے ۔‘‘ جو کوئی کسی ٹھکانے پر پڑاؤ ڈالے؛ کسی گھر میں، یا جنگل میں، یاسمندر اور فضامیں سفر کے دوران یہ کلمات کہے اسے کوئی چیز تکلیف(نقصان) نہیں دے سکتی یہاں تک کہ وہ اپنے اس ٹھکانہ سے کوچ کر لے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو انسان کسی جگہ پڑاؤ ڈالے اور پھر تین باریہ کلمات کہے : (( اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَاخَلَقَ)) ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘ اسے کوئی چیزتکلیف(نقصان) نہیں دے سکتی یہاں تک کہ وہ اپنے اس ٹھکانہ سے کوچ کر لے۔‘‘
[1] اس حدیث کا حوالہ گزر چکا ہے۔ [2] مسلم(۲۷۰۸)۔