کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 58
دعائیں، اور ان کے علاوہ دیگر دعائیں اور اذکار جادو کا اثرہونے؛نظر بد لگنے اور آسیب کی راہ میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے رکاوٹ بن جاتے ہیں ۔ نیز اگر کسی انسان پر ان چیزوں کا اثر ہو گیا ہو تب بھی اس کا مؤثر ترین علاج یہی اذکار ہیں ۔عزت مآب جناب علامہ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’یہ اذکار ودعائیں اس انسان کے لیے جادو وغیرہ کے شراور دوسری برائیوں سے بچنے کے لیے بڑے اوراہم ترین اسباب میں سے ہیں جو صدق قلب اور ایمان کامل اور اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان اورشرح صدر کے ساتھ؛ ان کو اپنا معمول بنالے۔نیز جادو وغیرہ چل جانے کے بعد ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی یہ اہم ترین اسباب میں ایک ہیں ۔‘‘[1] ٭ ایسے ہی یہ ورد [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا]: (( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ )) [2] ’’اللہ کے علاہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور وہی تمام تعریفوں کا مالک ہے، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘(سومرتبہ صبح کے وقت)
[1] أخرجہ مسلم ۲۶۹۱۔ [2] مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ(۸؍۱۶۰)۔