کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 57
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ ا لرَّحِیْمِ
﴿قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ النَّاسِ، مَلِکِ النَّاسِ، اِلٰہِ النَّاسِ ، مِنْ شَرِّالْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ، الَّذِی یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ، مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ،﴾
ان کا ترجمہ گزر چکاہے۔
حدیث میں ہے: ’’ جو انسان صبح وشام کوتین تین بار یہ سورتیں پڑھ لے، اس کے لیے ہر مصیبت اور آفت سے حفاظت کے لیے کفایت کرجاتی ہیں ۔‘‘[1]
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’بیشک ان سورتوں سے کوئی بھی انسان بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ان سورتوں کو بدنظری ختم کرنے، جادو سے بچنے اور تمام آفات و مصائب سے حفاظت کرنے میں خاص تاثیر حاصل ہے ۔‘‘[2]
٭ صبح و شام کے اذکار کي باقاعدگی:..... صبح وشام کے اذکار ؛ فرض نمازوں کے بعد کے اذکار، سونے اوربیدار ہونے اورگھرمیں داخل ہونے اورگھرسے نکلنے کے اذکار، بیت الخلاء میں جانے اور باہر نکلنے کی
[1] صحیح أبو داؤد(۵۰۸۲)۔ صحیح الترمذي(۳۵۷۵)۔
[2] بدائع الفوائد(۲؍۱۹۹)۔