کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 54
میں سے کسی چیز کے علم کا احاطہ نہیں کر سکتے، مگر جتنا کہ وہ چاہے۔ اس کی کرسی آسمانوں اور زمین پرچھائی ہوئی ہے،اوران دونوں کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی، اور وہی ہے سب سے برتر، نہایت ہی عظمت والا۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ آیۃ الکرسی ﴿اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُوْمُ﴾مکمل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ مقرر ہوجائے گا اور شیطان صبح تک تمہارے قریب بھی نہ آسکے گا۔‘‘ [1] جو انسان بستر پر جاتے وقت آیت الکرسی پڑھ لے تو صبح تک اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ فرشتہ رہتا ہے اور شیطان اس کے قریب نہیں جاسکتا ۔‘‘[2] ٭ سورت بقرہ کی آخری آیات : رات کے پہلے حصہ میں یہ دو آخری آیات پڑھ لیں : ﴿اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مِنْ رَّ بِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَ طکُلّ’، اٰمَنَ بِاﷲِ وَ مَلٰئِٓکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖقف لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ قف وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ق غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیْکَ الْمَصِیْرُ، لَایُکَلِّفُ اﷲُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا ط لَھَا مَا
[1] بخاری مع الفتح: ۴؍ ۶۱۳ ؛ ورواہ الطبرانی؛ حسن] [2] البخاری(۵۰۱۰)۔