کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 53
تین تین بار صبح و شام یہ دعا پڑھ لینا انسان کے لیے ہر برائی اور شروفساد سے حفاظت کا ذریعہ وسبب بن جاتی ہے۔ ٭ آیت الکرسي پڑھنا:..... فرض نمازکے بعدپہلے دیگرمسنون اذکار پڑہے جائیں، پھر آیت الکرسی پڑھی جائے۔ اور سوتے وقت اور صبح وشام ایک ایک باریہ پڑھی جائے۔یہ قرآن کریم کی سب سے عظیم الشان آیت ہے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَأْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْم لَہٗ مَا فیِ السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلَّا بِاِذْنِہٖ یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَاخَلْفَھُمْ وَلَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْیئٍ مِنْ عِلْمِہٖ اِلَّا بِمَا شَآئَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَ لَا یَؤدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾ [البقرۃ: ۲۵۵] ’’اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو ہمیشہ زندہ، اورساری کائنات تھامنے والا ہے، نہ اس کو اونگھ آتی ہے نہ نیند، اسی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے، اور وہ سب کچھ جو کہ زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی جناب میں کوئی سفارش کرسکے، مگر اسی کے اذن سے وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو ان کے سامنے ہے، اور وہ سب کچھ بھی جو کہ ان کے پیچھے ہے، جب کہ یہ لوگ اس کی معلومات