کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 52
’’اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے ۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تھا : ’’اس بیماری کا علاج قرآن سے کرو ۔‘‘[1] خصوصاً سورت بقرہ کی تلاوت۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سورت بقرہ پڑھا کرو، بیشک اس کا پڑھنا برکت کا باعث، او راس کا چھوڑ دینا باعث حسرت وندامت ہے۔ اور [بطلہ ]جادو گر اس [کو توڑنے] کی طاقت نہیں رکھتے ۔‘‘[2] حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بطلہ سے مراد: جادو گر ہیں ۔ ۵۔ مسنون دعاؤوں اور اذکار کے ذریعہ حفاظت کا اہتمام : [ان دعاؤوں میں سے :] ((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ)) ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘
[1] الصحیحۃ(۱۹۳۱)۔صحیح الجامع(۳۹۶۹)۔ [2] صحیح مسلم(۸۰۴)۔