کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 48
إلیہ)) یہ مذکورہ کلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے؛صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے بھی کسی ایک نے ایسے نہیں کہا۔نہ ہی اس کی کوئی اصل ہے۔اس کے الفاظ بھی عجیب و غریب قسم کے ہیں ۔ نیز اس میں لوگوں پر ناحق سرکشی بھی ہے۔نظر بد کا علاج قرآنی آیات اور مسنون دعاؤوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت غسل والے طریقہ سے کیا جاسکتا ہے۔[1] ۶۶۔ لکڑی پکڑکر نظر بد اورحسد کا علاج کرنا نہ ہی شرعی دلیل سے ثابت ہے اور نہ ہی تجربہ سے۔ شرعی دلیل نہ ہونے کی وجہ سے اس پر اعتماد کرنا جائز نہیں ۔[2] ٭٭٭
[1] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۱۱۱)۔ [2] فتوی ابن جبرین رحمہ اللہ (مکتوبۃ ۲۴ شعبان ۱۴۱۸ھـ)۔