کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 47
۶۲۔ روٹی کا ایک ٹکڑا زمین پر ڈال کر دیکھا جاتا ہے؛ کہ کون ہے جو نظر بد کی وجہ سے خوف سے اس کودیکھ رہا ہو؛ یہ ایک فاسد عقیدہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مخالف امر ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کسی انسان سے لقمہ گر جائے تو اسے چاہیے کہ اس کو جو کچھ لگا ہو ؛ اسے صاف کرکے لقمہ کھا لے ۔‘‘[1] ۶۳۔ نئی گاڑی یا نئے مکان میں اس لیے ذبح کرنا تاکہ نظر بد اور حسدسے بچا جاسکے؛ ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانے کے زمرہ میں آتا ہے۔اس لیے کہ ذبح کرنے والا یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ وہ اس عمل سے جنات اور شیطان کو راضی اور قریب کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس پر مسلط نہ ہوں ۔[2] ۶۴۔ نظر بد لگے ہوئے انسان کے لیے قبر کھودنا، یا بیماری سے شفاء حاصل کرنے کے لیے قبر کھودنا؛ شریعت مطہرہ میں اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ بلکہ یہ ایسی خرافات ہیں جن کا ترک کرنا اور لوگوں کواس سے خبردار کرنا واجب ہے۔[3] ۶۵۔ نظر بد لگے ہوئے مریضوں پر بعض عامل یہ کلمات پڑھ کر دم کرتے ہیں : (( حبس حابس، حجر یابس، وشہاب قابس، وردت عین الحاسد إلیہ وعلی أحب الناس
[1] صحیح مسلم(۲۰۳۳)۔فتاوی العقیدہ لابن عثیمین رحمہ اللہ(۳۲۲) [2] المنتقی للشیخ العلامۃ صالح الفوزان(۲؍۱۳۵)۔ [3] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۱۱۲)۔