کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 44
ڈالتے اور پھر اس پانی سے نہا لیتے ہیں ۔ اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ بلکہ ایسا کرنا بدعت ہے۔[1] ۵۱۔ شہد یا دودھ یا اس طرح کی چیزوں پر پڑھ کر دم کرنا، اور مشک سے جسم کی مالش کرنا، اور عرق گلاب پر قرآنی آیات پڑھ کر پھونکنا اور پھر اسے استعمال کرنا؛ اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ۔ سلف صالحین سے ایسا کرنا ثابت ہے۔[2] ۵۲۔ غروب آفتاب سے کچھ منٹ پہلے کاوقت نہانے کے لیے مقرر کرنے کی کوئی دلیل نہیں ۔[3] ۵۳۔ پانی بھر کر انجکشن پر دم کرکے پھر آسیب زدہ کی رگوں میں انجکشن لگادینا ؛ اور اس پر یہ دلیل پیش کرنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: شیطان بنی آدم میں ایسے دوڑتا ہے جیسے اس کا خون دوڑتا ہے ‘‘[4]یہ ایک غیر شرعی طریقہ ہے۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ مریض کی رگوں میں پانی کاٹیکہ لگانے سے اسے تکلیف پہنچے۔[5] ۵۴۔ کتاب ’’الحصن الحصین‘‘ اور ’’حرز الجوشن ‘‘اور ’’ سبعہ
[1] المصدر السابق(۲؍۳۰۵)۔ [2] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۹۷)۔ [3] المصدر السابق(۱؍۹۸)۔ [4] البخاری(۲۰۳۸)۔؛مسلم(۲۱۷۴۔ [5] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۲۶۸)۔