کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 36
ناجائزہیں ۔اس لیے کہ شرعی دم کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ دم کرنے والے اور دم کروانے والے کی نیت قرآن مجیدکی آیات کے لکھنے سے شفاء حاصل کرنے کی ہونی چاہیے۔[1] ۳۳۔ زہریلی چیزوں کا منتر بھی ثابت نہیں ہے۔ یہ وہ منتر ہے جسے ’’بچھومنتر‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ ایک منتر ہے جسے پڑھ کر پانی پرپھونکتے ہیں، پھر وہ پانی پی لیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ : اس منتر کے پڑھنے کے بعد سانپ اور بچھو کو مارنانہیں چاہیے ؛[2]اور نہ جس جگہ سانپ اور بچھو رہتے ہیں اس کے بارے میں کسی کوخبر دینی ہے۔[3]اور وہ خود ساختہ دعا یہ ہے:
[1] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۹۱)۔ [2] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اقتلوا الحیۃ والعقرب، وان کنتم فی الصلاۃ‘‘..... ’’سانپ اور بچھو کومار دو چاہے تم نماز میں ہی کیوں نہ ہو‘‘رواہ الطبرانی ۔شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے دیکھیے: صحیح الجامع حدیث نمبر۱۱۵۱ اور صحیح ابو داؤد ح:۸۵۴۔ [3] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اقتلوا الحیات کلھن، فمن خاف ثأرھن فلیس منا۔‘‘..... ’’ہر قسم کے سانپوں کو مار دو، جو ان کے اثر سے ڈرا وہ ہم میں سے نہیں ۔‘‘ رواہ ابو داؤد، نسائی اور البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔دیکھیں : صحیح الجامع حدیث نمبر ۱۱۴۹] نوٹ:.....گھر میں رہنے والے سانپوں کو تین دفعہ مہلت دی جائے گی۔ صحیح مسلم کے نزدیک تین دن کی مہلت دی جائے گی سوائے دو قسموں کے:( ۱) چھوٹے(۲)زہریلے۔ ان دونوں کوبغیر مہلت دیے مار ڈالنا چاہیے ۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’چھوٹے اور زہریلے سانپوں کو مار ڈالوکیونکہ اس سے حمل ساقط اور بصارت ختم ہو جاتی ہے۔‘‘زہریلے سانپوں سے مرادوہ سانپ ہیں جن کی پیٹھ پر دو کالی دھاروں کے نشان ہوں ۔اور کہا گیاہے کہ سفید نشان ہوں ۔اور چھوٹے سانپوں سے مراد ایسے سانپ ہیں جو چھوٹی دم کی وجہ سے دُم کٹے لگتے ہیں ۔بصارت کو ختم کرنا‘‘یعنی ان سانپوں کے ڈر سے یا ان کو دیکھنے سے بصارت ختم ہو جاتی ہے۔ حمل ساقط ہو جانا:یعنی حاملہ عورتیں جب انہیں دیکھتی (