کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 35
۲۸۔ اہل خرافات اور شعبدہ بازوں کے پاس جانااور شفاء حاصل کرنے کے لیے ان سے اوراق وغیرہ لے کر جلانا اور انہیں سونگھنا، اور اس طرح کے دیگر کام کرنا جائز نہیں ۔یہ ایسی خرافات باتیں ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی۔[1] ۲۹۔ شیطان کو بھگانے کے لیے قرآن مجید کو مریض کے چہرہ پر رکھنا جائز نہیں ۔ ایسا کرنے میں قرآن کی اہانت اور شیطان کو راضی کرناہے۔[2] ۳۰۔ وہ عورت جو بچے کو جب اکیلا چھوڑتی ہے تو شیطان وغیرہ سے حفاظت کے لیے قرآن مجید بچے کے سینہ پر یا اس کے قریب رکھ دیتی ہے ؛ اور خود کام کاج میں لگ جاتی ہے۔ یہ عمل بھی جائز نہیں کیونکہ اس میں قرآن کی بے ادبی کااندیشہ ہے اوربذات خودیہ عمل غیر شرعی ہے۔[3] ۳۱۔ ایسے ہی شفاء حاصل کرنے کے لیے گیلی یا خشک مٹی پر پھونک مار کر اس پر لعاب ڈالنا، اور پھر اس میں پانی ملاکر پی لینا؛ اس کی بھی کوئی دلیل نہیں۔[4] ۳۲۔ دم و تعویذ کرنے والے کا انگوٹھیوں پر آیات اور شرعی دعائیں لکھ کر انہیں زعفران کے پانی میں ڈبونا، اور پھر ان انگوٹھیوں کوکاغذ پر رکھنا تاکہ یہ نقش لکھائی کا قائم مقام ہو جائے؛ پھر ان اوراق کو دھو کر پی لینا؛ یہ تمام باتیں
[1] السحرۃ والمشعوذین(ص ۸۷۔۸۸)۔ [2] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۱۸۸۔۱۸۹)۔ [3] المنتقی(۲؍۱۵۰)۔ [4] فتوی ابن باز رحمہ اللہ، کیسٹ ریکارڈ،(۸ شعبان ۱۲۱۹ھ)