کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 31
۱۲۔ بعض جادو گر اور شعبدہ باز ایسے بھی ہوتے ہیں جو کچھ نہ کچھ قرآن اور دوسری دعائیں بھی پڑھتے ہیں لیکن پھر اس میں شرکیہ کلام کی ملاوٹ کردیتے ہیں ۔ اور جنات اور شیاطین سے مدد طلب کرتے ہیں ۔یہ ایک دھوکہ بازی ہے ؛ اس پر چوکنا ہونااور بچ کر رہنا ضروری ہے۔[1] ۱۳۔ کفار کے پاس صرف میڈیکل کے اُمور میں علاج کروانا جائز ہے،جیساکہ آپریشن ؛ یا مباح ادویات کی تشخیص وغیرہ۔جب کہ دعا اور جھاڑ پھونک سے علاج صرف مسلمان اور صحیح العقیدہ ڈاکٹر یا حکیم سے کروایا جاسکتا ہے۔[2] ۱۴۔ مسلمان کے لیے جائز ہے کہ وہ قرآن پڑھ کر دم کرکے کسی غیر مسلم کا علاج کر سکتا ہے، شرط یہ ہے کہ یہ کافر جنگی نہ ہو۔اس لیے کہ علاج کرنا احسان کا کام ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿وَ اَحْسِنُوْا اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴾ [البقرۃ :۱۹۵] ’’اور احسان کرو ؛ بیشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔‘‘ اویہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے دم کرنے سے شفایاب ہونا اس کے اسلام لانے کا سبب بن جائے۔[3] ۱۵۔ عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے شوہر یا بیٹے یا بھائی یا دیگر کسی محرم
[1] کتاب السحر والشعوذۃ(ص ۹۲)۔ [2] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ المجوعۃ الثانیۃ(۱؍۱۰۴)۔ [3] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ(۱؍۱۰۵)۔