کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 29
بیشک اس نے قرآن کا کفر کیا ۔‘‘ ۸۔ صحیحین [1]میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا۔جس کی وجہ سے آپ کوخیالات آتے تھے کہ آپ نے کوئی کام کرلیا ہے، حالانکہ آپ نے کچھ بھی نہیں کیا ہوتا تھا۔ [2] علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ جادو بھی بیماریوں میں سے ایک بیماری ہے۔ اور ایک ایسی پیش آنے والی علت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر پیش آنا بھی ممکن ہے۔جیسا کہ دوسری مختلف قسم کی بیماریاں ہیں جن کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اور نہ ہی اس سے شان نبوت پر کچھ قدح وارد ہوتی ہے[3]؛ اس لیے کہ یہ جادو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُمور وحی اور اُمور عبادات کو متأثر نہیں کرسکا تھا۔ [4] جس نے اس کے وقوع کا انکار کیا ہے، اس نے یقیناً ثابت شدہ دلائل اور اجماع صحابہ وسلف امت کاانکار کیا ۔جو کہ کسی شبہ اوروہم میں پھنسا ہوا ہے اس کی کوئی صحیح بنیاد ہی نہیں ۔اور نہ ہی اس کی بات پر توجہ دی جائے گی۔ [5]
[1] البخاری(۶۳۹۱)۔مسلم(۲۱۸۹)۔ [2] یہ جادو لبید بن أعصم یہودی نے کیا تھا۔ [3] زاد المعاد لابن قیم رحمہ اللّٰہ (۴؍۱۲۴)۔ [4] المجموع الثمین لفتاوی ابن عثیمین رحمہ اللّٰہ(۲؍۱۳۴)۔ [5] فتاوی اللجنۃ الدائمۃ برئاسۃ شیخنا ابن باز رحمہ اللّٰہ(۱؍۳۸۰)۔