کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 230
آخری بات آخر میں میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات العلی کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ..... ٭ قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار بنادے،اور ہمارے سینوں کے لیے نور بنا دے؛ ٭ ہماری پریشانیوں سے نجات کا ذریعہ بنادے۔ ٭ اور ہمیں اس قرآن کے سبب غموں اور دکھوں سے نجات عطا کردے۔ ٭ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے یہ بھی دعا کر تا ہوں کہ وہ ہر مسلمان مردو عورت کی تکلیف، دکھ، پریشانی کو دور فرمادے۔ ٭ اور ہر مسلمان مردو عورت کی پراگندگی کی اصلاح فرمادے۔ ٭ اور تمام مسلمانوں کے احوال کو درست فرمادے۔ ٭ اے اللہ ! اس کتاب کو خالص اپنی رضامندی کے لیے قبول فرمالے۔ ٭ اور مجھے اس کتاب سے دنیا کی زندگی میں بھی اورآخرت میں بھی فائدہ عطاء فرما۔ ٭ اورہر اس انسان کو بھی فائدہ عطاکر جو اس کتاب کو پڑھے؛ یا اس کتاب کو نشر