کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 229
کردے، اور میرے لیے بھلائی کافیصلہ کردے جہاں بھی وہ ہو، پھر راضی کردے مجھے اس پر ۔‘‘ جو شخص اللہ سے استخارہ کرے، مخلوق[مخلص عزیزوں ] سے مشورہ کرے، اور ثابت قدمی سے کام سرانجام دے، تو وہ کبھی نادم و پشیمان نہیں ہوگا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ شَاوِرْھُمْ فِی الْاَمْرِ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ﴾ [آل عمران ۱۵۹] ’’ اور اپنے کاموں میں ان سے مشاورت لیا کریں اور جب(کسی کام کا) عزم مصمم کرلیں تو اللہ پر بھروسہ رکھیں بیشک اللہ تعالیٰ بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتے ہیں ۔‘‘ ٭٭٭