کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 226
’’میں سوال کرتا ہوں اللہ تعالیٰ بڑی عظمت والے سے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تمہیں شفا عطافرمائے۔‘‘ ۱۰.....(( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِِیْکَ مِنْ کُلِّ دّائٍ یَشْفِیْکَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدََ وَ شَرِّ کُلِّ ذِي عَیْنٍ)) [1] ’’ اللہ کے نام کیساتھ ؛وہ آپ کوٹھیک کرے گا۔ ہر بیماری سے آپ کوشفا دے گا۔اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،اورہر نظر بدسے اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ [2]
[1] صحیح مسلم(۲۱۸۵)۔ فائدہ:.....بیمار کی عیادت کرتے وقت سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں تو اﷲ تعالیٰ مریض کو اس بیماری سے عافیت بخش دے گا ۔ ان شاء اللہ۔ [2] ان کے علاوہ بذیل دعائیں بھی بہت نافع ہیں : ۱۔(( لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ))۔(صحیح بخاری ) ’’کوئی حرج نہیں یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہے اگراللہ نے چاہا ۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب کسی آدمی کو پھوڑا پھنسی یا زخم سے تکلیف پہنچتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھ کر اٹھاتے اور کہتے- ۲۔(( بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی بِہٖ سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا۔ )) ’’اللہ کے نام سے، ہمارے ملک کی مٹی سے، ہمارے بعض کا تھوک ہے تاکہ ہمارا مریض اللہ کے حکم سے شفا پائے۔‘‘ مسلم: ۲۱۹۴۔ بخاری:۷۵۴۶۔ ۳۔(( اللّٰہُمَّ مُطْفِئَی الْکَبِیْرِ وَمُکَبِّرَ الصَّغِیْرِ اَطْفِئْھَا عَنِّی))’’ اے اللہ بڑے کو بجھانے والے اور چھوٹے کو بڑا کرنے والا اس پھنسی کو مجھ سے دور کر دے‘‘ [مستد رک۴؍۲۰۷مسند احمد ۵؍ ۳۷۰ عمل الیوم واللیلہ( ۱۰۳۱)