کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 225
۷.....(( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ)) [1] ’’ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد کرنے والی آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے گا اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ ۸.....((اللّٰہُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْھِبِ الْبَأسَ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لَا شِفَائََ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَائً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا )) [2] ’’ اے اللہ لوگوں کے رب بیماری دور کرنے والے شفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔‘‘ ۹.....((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیْکَ)) [3]
[1] یہ دم جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا۔ [مسلم(۲۱۸۶) ترمذی(۹۷۲) مسند احمد] [2] بخاری(۵۷۴۲) ابو داؤد(۳۸۹۰) ترمذی(۹۷۳) [3] صحیح أبوداؤد(۳۱۰۶)۔