کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 224
کے بندوں کے شر سے اور پناہ پکڑتا ہوں ‘‘ اور شیاطین کے وسوسوں سے اور یہ کہ وہ حاضر ہوجائیں ۔‘‘ ۵.....((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ)) [1] ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں ؛ اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘[تین بار یہ دعا پڑھے۔] ۶۔ تکلیف کے مقام پراپنا ہاتھ رکھ اور تین بارکہیں : (( بِسْمِ اللّٰہِ)) ’’اللہ کے نام کی برکت سے ۔‘‘ اورپھر سات بار یہ دعا پڑھیں : (( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ )) [2] ’’میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ پکڑتا ہوں جسے میں پاتا ہوں اور ڈرتا ہوں ۔‘‘
[1] الترمذی: ۳۳۸۸،صحیح۔سنن أبي داؤد(۵۰۸۸)۔ [2] مسلم(۲۲۰۲) ابو داؤد(۳۸۹۱) ترمذی(۲۰۸۱)