کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 223
’’ ہر شیطان اور زہریلے جانورسے اور ہر نظر بد سے اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما پریہ کلمات پڑھ کر دم کیا کرتے؛اور فرمایا کرتے تھے: ’’تمھارے باپ ابراھیم علیہ السلام ان کلمات کے ساتھ اسماعیل و اسحاقm کو پناہ میں دیتے تھے ۔ ۳.....((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ )) [1] ’’ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کیساتھ اس کی ہرمخلوق سے پناہ پکڑتا ہوں ۔‘‘ ۴.....((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ ؛ مِنْ غَضَبِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَنْ یَحْضُرُوْنَ)) [2] ’’ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کیساتھ اس کے غضب سے، اور اس
[1] جس آدمی نے شام کے وقت یہ کلمات کہے تو اسے کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی۔ اامام ابن السنی رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ تین دفعہ یہ کلمات کہے تو کوئی چیز نقصان نہیں پہچائے گی۔ مسلم( ۲۷۰۹) ابن السنی(۷۱۲) [2] صحیح۔سنن أبي داؤد(۳۸۹۳) ]۔