کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 210
عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں ۔ ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا، ان لوگوں کا راستہ نہیں پر تیرا غضب ہوا اور نہ ہی گمراہوں کا راستہ۔‘‘ ۲۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ﴿ الٓمّ، ذٰلِکَ الْکِتٰبُ لَا رَیْبَ فِیْہ ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ ، الَّذِیْنَ یَؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ ، وَ الَّذِیْنَ یَؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ وَ مَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ وَ بِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ یُوْقِنُوْنَ ، اُولٰٓئِکَ عَلٰی ھُدًی مِّنْ رَّبِّھِمْ وَ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمِلِحُوْنَ ، ﴾ [البقرۃ۱۔۵] ’’(شروع) اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے ’’الٓمٓ۔ اس کتاب میں کوئی شک نہیں، یہ اہل تقوی کے لیے سرا سر ہدایت ہے۔وہ لوگ جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے اوراور ہمارے دیے ہوئے مال سے خرچ کرتے ہیں ۔اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور