کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 204
’’اور وہ لوگ جنھوں نے ہمارے بارے میں پوری کوشش کی ہم ضرور ہی انھیں اپنے راستے دکھادیں گے اور بلاشبہ اللہ یقیناً نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔‘‘ ۶۔ وسوسہ سے نجات پانے کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اچھا گمان رکھے۔اور شرعی نصوص کو اپنے ذہن میں حاضر رکھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مَخْرَ جًا﴾ [الطلاق :۴] ’’ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نجات کی کوئی راہ پیدا کر دے گا ۔‘‘ اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مِنْ اَمْرِہِ یُسْرًا﴾ [الطلاق:۴] ’’ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’افضل ترین جہاد وہ جہاد ہے کہ انسان اللہ کی راہ میں اپنے نفس سے جہاد کرے۔ ‘‘[1] ۷۔ گناہوں سے نجات حاصل کرنا: بیشتر اوقات وسواس کا سبب گناہ ہوتے ہیں ۔ ۸۔ انسان وسوسہ کو ختم کرنے کی کوشش کرے، اور اس کی طرف توجہ نہ دے۔ تاکہ یہ وسوسہ دل میں پختہ نہ ہوجائے۔
[1] صحیح الجامع(۱۱۲۹)۔والصحیحۃ(۱۴۹۱)۔