کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 202
وسوسہ کا علاج ۱۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا اور گریہ و زاری ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوْٓئَ َ﴾[النمل :۶۲] ’’بھلا کون ہے جو بے کس کی فریاد رسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کردیتا ہے۔‘‘ ۲۔ انسان پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے مراقبہ کا احساس و شعور۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أن تعبد اللّٰه کأنک تراہ، فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک )) ’’ یہ کہ تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو، اگر(یہ تصور قائم نہ کرسکو کہ ) تو اس طرح کرو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمہیں دیکھ رہاہے ۔‘‘[1] ۳۔ شیطان مردود کے شر سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا۔
[1] رواہ البخاري(۵۰)۔ ومسلم(۸)۔