کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 20
’’ تکلیف کو دورفرما دے اے اللہ لوگوں کے رب! توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری ہی شفاء شفاء ہے ۔تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔‘‘
[ان کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت دیگر دعاؤوں سے بھی دم کیا جاسکتا ہے]۔
ششم:.....اپنے آپ پر دم کرنے کی دعائیں :
اپنے آپ پر دم کرتے وقت یہ دعائیں پڑھیں :
(( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْ نَفْسِيْ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْنِي مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْني))
’’ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ میں اپنے آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو مجھ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد کرنے والی آنکھ سے اللہ تعالیٰ مجھ کو شفا دے گا ۔‘‘[1]
((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَنِي)) [2]
[1] مسلم(۲۱۸۶)۔ جب اپنے آپ کو دم کررہے ہوں تو’’اَرْقِیْ نَفْسِي‘‘ پڑھیں ۔ اور جب کسی دوسرے مرد کودم کررہے ہوں تو ’’اَرْقِیْکَ‘‘ پڑھیں ۔ اور جب کسی عورت کودم کررہے ہوں تو’’ اَرْقِیْکِ‘‘ پڑھیں ۔
[2] صحیح أبوداؤد(۳۱۰۶)۔أحمد(۲۱۳۹)۔