کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 198
٭ حضرت سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، دو آدمی آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ایک کا چہرہ سرخ ہورہا تھا، اور اس کی رگیں پھول رہی تھیں ۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ’’میں ایک کلمہ جانتا ہوں، اگر یہ انسان وہ کلمہ کہہ دے تو اس کا غصہ اور تکلیف جاتی رہے۔ اگر یہ : اعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم پڑھے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے گا۔‘‘[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ’’ جب کسی انسان کو غصہ آئے اور وہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لے تو اس کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔‘‘[2] ۳۔ انسان کو چاہیے کہ غصہ پی جانے؛معاف کردینے، صبر و تحمل اورعفو درگزر کی فضیلت اور اجر وثواب میں جو احادیث مبارکہ وارد ہوئی ہیں، ان پر غور وفکر کرے۔اور اپنے نفس پر زبردستی کرکے اسے ضبط میں لائے ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآئِ وَ الضَّرَّآئِ وَ الْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴾[آل عمران:۱۳۴] ’’جو آسودگی اور تنگی میں(اپنا مال خدا کی راہ میں )خرچ کرتے ہیں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں اور اللہ نیکو
[1] رواہ البخاری(۶۱۱۵)۔ رواہ مسلم(۲۶۱۰)۔ [2] صحیح الجامع(۶۹۵)۔