کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 195
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ضرور سکھائیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تو پھر یہ دعا پڑھو: ((اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ الَّتِیْ لَایُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا، وَمِنْ شَرِّمَا ذَرَأَ فِی الْاَرْضِ، وَمِنْ شَرِّمَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ شَرِّفِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَمِنْ شَرِّکُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّارَحْمَانُ)) ’’میں اللہ کے ان مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، جن سے آگے نہیں گزر سکتا، کوئی نیک اور نہ کوئی بد آدمی اس چیز کے شر سے جو اترتی ہے آسمان سے، اور اس چیز کے شر سے جو چڑھتی ہے آسمان میں اوراس چیز کے شر سے جسے اس نے پھیلایا زمین میں اور اس چیز کے شر سے جو نکلتی ہے اس سے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے؛ اور رات کے وقت ہر آنے والے کے شر سے سوائے ایسے رات کو آنے والے کے جو آئے خیر کے ساتھ، اے نہایت رحم کرنے والے ۔‘‘[1]
[1] رواہ أحمد(۳؍ ۴۱۹)۔ والسلسلۃ الصحیحۃ(۲۹۹۵)۔