کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 194
(( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَالَارْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا، زبردست ہے؛ آسمانوں و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ان کا رب، غالب، بہت بخشنے والا ہے۔‘‘[1] ۵۔ حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرائے ہوئے گھر سے نکلے، آپ کا چہرہ انور سرخ ہورہا تھا۔آپ یہ ورد پڑھ رہے تھے: (( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔‘‘[2] ۶۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میں رات کوگھبرایا کرتا تھا۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوکر عرض گزارہوا؛ میں رات کو گھبرا جاتا ہوں، اور تلوار لے کر نکلتا ہوں تو جوکچھ بھی پاتا ہوں اس پر تلوار سے حملہ کردیتا ہوں ۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھاؤں جو مجھے روح الامین نے سکھائے ہیں ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں
[1] أخرجہ ابن حبان( ۲۲۵۸)۔ والحاکم(۱؍ ۵۴۰)۔ وانظر الصحیحۃ(۲۰۶۶)۔ [2] رواہ مسلم(۲۸۸۰)۔