کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 193
سکے گی۔‘‘[1] ۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اگرتم میں سے کوئی ایک خواب میں گھبرا جائے یا کوئی نا پسندیدہ چیزدیکھے تو اسے چاہیے کہ بذیل کام کرے: ٭ تین بار : دائیں طرف تھوک دیں ۔[2] ٭ تین بار: اعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم پڑھے۔[3] ٭ تین بار : جو بری چیز دیکھی ہے ؛ اس کے شر سے پناہ مانگے۔[4] ٭ کروٹ بدل کر سوجائے۔[5] ٭ اگر دوبارہ ایسے ہی دیکھے تو اٹھ کر وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھ لے۔[6] ٭ اور نماز میں آیت الکرسی پڑھے۔[7] ٭ کسی کو بھی اس خواب کے متعلق نہ بتائے۔[8] ٭ ایسا کرنے سے وہ اس خواب کی برائی اور شر سے محفوظ رہے گا۔[9] ۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوجب ایسی گھبراہٹ محسوس ہوتی تو آپ یہ کلمات کہا کرتے تھے:
[1] صحیح أبي داؤد(۳۸۹۳)۔ وصحیح الترمذي(۳۵۲۸)۔ [2] رواہ مسلم(۲۲۶۱)۔ [3] رواہ مسلم( ۲۲۶۱)۔ [4] رواہ مسلم(۲۲۶۱)۔ [5] رواہ مسلم( ۲۲۶۱)۔ [6] رواہ مسلم(۲۲۶۱)۔ [7] رواہ مسلم(۲۲۶۳)۔ [8] البخاري مع الفتح(۱۲؍ ۴۶۴)۔ [9] رواہ مسلم(۲۲۶۱)۔