کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 191
نے کہا : یارسول اللہ ! کیا میں اپنی دعا کا آدھا حصہ آپ پر درود کے لیے خاص کردوں ؟ تو آپ نے فرمایا:’’اگر تم چاہو تو ایسا کرلو۔‘‘اس نے پھر کہا: کیا میں اپنی دعاؤوں کادو تہائی حصہ آپ پر درود کے لیے خاص کردوں ؟۔ توآپنے فرمایا: ’’ اگر تم چاہو تو ایسا کرلو۔‘‘ اس نے پھر عرض کی: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اپنی ساری دعا آپ پر درود کے لیے مختص کردوں ؟۔ تو آپ نے فرمایا:’’ توپھر ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ تیرے دنیا و آخرت کے غم و پریشانی سے نجات کے لیے کافی جائے گا۔‘‘[1] ٭٭٭
[1] فضل الصلاۃ علی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم، الإمام إسماعیل بن اسحق المالکي۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس سند کو مرسل اورصحیح قراردیا ہے۔ الترمذي(۲۴۵۷)۔