کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 190
۳۔ سیدنا انس رضی اﷲ عنہ ٗ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم [ قرض وغم وغیرہ سے نجات کے لیے ]یہ دعا فرمایاکرتے تھے: (( اللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ )) [1] ’’اے اللہ میں آپ سے فکر وغم، عاجزی وسستی، بخل وبزدلی، قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غالب آنے سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ ۴۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ)) [2] اے زندہ جاوید، اے کائنات کے نگہبان! میں تیری ہی رحمت کے ذریعہ سے مددمانگتا ہوں ۔‘‘ ۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میرے پاس رب کی طرف سے ایک فرشتہ آیا، اور اس نے کہا: کوئی بھی انسان ایسا نہیں جو آپ پر ایک بار درود پڑھتا ہو مگر اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں ۔تو ایک آدمی کھڑا ہوگیا اور اس
[1] بخاری(۲۸۹۳) [2] صحیح الجامع(۴۷۹۱)