کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 19
ایسا وتر تعدادمیں( یعنی تین بار، پانچ بار یا سات بار ) کرناچاہیے۔‘‘[1]
اور ایک روایت میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنا دائیاں ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھو، اور سات بار یہ دعا پڑھ کر دم کرو؛ اور اس جگہ پر سات بار ہاتھ پھیرو:
((أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ))
’’میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت سے اس تکلیف کے شر سے پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ ہر بار دائیاں ہاتھ پھیرتے ہوئے یہ دعا پڑھنا چاہیے۔‘‘[2]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :جب ہم میں سے کسی کو کوئی تکلیف ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر والوں کی بیمار پر سی کرتے اور اپنا دایاں ہاتھ(مریض کے درد والے حصے پر) پھیرتے اور یہ دعا پڑھتے:
((اَذْھِبَ الْبَأسَ؛ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لَا شِفَائََ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَائً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا )) [3]
[1] صحیح الترمذي(۳۵۸۸)۔ الصحیحۃ(۱۲۵۸)۔
[2] الصحیحۃ(۱۴۱۵)۔وصحیح الجامع(۳۸۹۴)
[3] مسلم(۲۱۹۱)۔