کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 187
کلمہ ہے : (( لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ )) ’’اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔‘‘[1] ۱۰۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا کہ میں تکلیف اور پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھا کروں : (( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمِ سبحانَ اللّٰہِ تبارک اللّٰه رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ والحمد للّٰه رب العالمین)) ’’ اللہ مہربان اور بردبار کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، پاک ہیں اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ برکت والے ہیں، وہ اور عرش عظیم کے رب ہیں ان کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘[2] ۱۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جان لو کہ وسعت البالی بھی تکلیف کے ساتھ ہوتی ہے اور سختی کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔ [3] ٭٭٭
[1] أحمد(۱؍۱۶۱)۔قال الشیخ أحمد شاکر(۲؍۳۶۰) إسنادہ صحیح(۱۳۶۰)۔ [2] أحمد(۱؍۹۱)۔ قال الشیخ أحمد شاکر(۲؍۸۷) إسنادہ صحیح(۷۰۱)۔ [3] أحمد(۱؍۳۰۷)۔ واللفظ لہ ؛ والصحیحۃ(۲۳۸۲)۔وصحیح الجامع(۶۸۰۶)۔