کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 186
دعا کرے: ((اللّٰہُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْ فَلَا تَکِلْنِی اِلَی نَفْسِی طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَاَصْلِحْ لِی شَأنِی کُلَّہ لَا اِلٰہَ اِلَّااَ نْتَ)) [1] ’’ا ے اللہ میں آپ کی رحمت کا امید وار ہوں ۔ مجھے میرے نفس کی طرف ایک آنکھ جھپکنے کے برابر بھی سپرد نہ کر اور میری تمام حالت درست کر دے۔آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘ ۷۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثٍ)) [2] ’’اے زندہ جاوید، اے کائنات کے نگہبان! میں آپ ہی کی رحمت کے ذریعہ سے مدد مانگتا ہوں ۔‘‘ ۸۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کویہ بات بھلی لگتی ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن کی سختی سے آزاد کردے، اسے چاہیے کہ تنگ دست کو اپنے مطالبہ میں مہلت دے، یا پھر اسے بالکل ہی معاف کردے۔‘‘[3] ۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک کلمہ ایسا ہے کہ کوئی اگرانسان اسے اپنی موت کے وقت کہے گا، تواللہ تعالیٰ اسے سختیوں سے نجات عطاء کردے گا؛ وہ
[1] ابو داؤد(۴۲۴۶)صحیح الکلم الطیب(ص ۴۹)۔ [2] صحیح الترمذي( ۸۵۲۴)۔ [3] صحیح مسلم(۱۵۶۳)۔