کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 185
امام حاکم رحمہ اللہ کے ہاں ایک اور روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ کیا میں تمہیں ایسی چیز کی خبر نہ دوں ۔جب کسی انسان کو کوئی تکلیف پہنچے ؛ یا اس پر کوئی دنیاوی مصیبت نازل ہو؛ اوروہ ان الفاظ میں دعا کرے تو اس سے مصیبت ختم ہوجائے؟۔ تو صحابہ نے عرض کیا: ’’ کیوں نہیں یارسول اللہ ! ضرور بتائیے۔تو آپ نے فرمایا: ذی النون کی دعا : ﴿ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ [الانبیاء:۸۷] ’’آپ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، آپپاک ہیں، یقیناً میں ظلم کرنے والوں سے ہو گیا ہوں ۔‘‘[1] ۵۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تو دکھ اور بے قراری کے وقت پڑھے پھر آپ نے فرمایا:[یوں کہا کرو]: (( اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شِیْئًا)) [2] ’’ اللہ، اللہ میرا رب ہے میں اس کیساتھ کسی کو شریک نہیں بناتی(یا بناتا)۔‘‘ ۶۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مبتلائے تکلیف انسان کو چاہیے کہ ان الفاظ میں
[1] الحاکم(۱؍۵۰۵)۔ [2] ابو داؤد(۱۵۲۵)ابن ماجہ(۳۸۸۲) الصحیحۃ( ۲۷۵۵)۔