کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 184
(( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَا اَلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الَارْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ)) ’’اللہ عظمت والے اور بردبار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ عرش عظیم کے پروردگار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ آسمانوں کے رب، زمین کے رب اور عرش کریم کے رب کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔‘‘ [1] ۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حضرت یونس علیہ السلام کی دعا ؛جو کہ آپ نے مچھلی کے پیٹ میں دعا کی تھی: ﴿ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ [الانبیاء:۸۷] ’’آپ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں، آپ پاک ہیں، یقیناً میں ظلم کرنے والوں سے ہو گیا ہوں ۔‘‘ کوئی بھی مسلمان انسان ایسا نہیں ہے جو کسی بھی چیز کے لیے اس دعا کیساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے،مگر اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرتے ہیں ۔‘‘[2]
[1] بخاری(۲۳۴۶) مسلم(۲۷۳۰) [2] صحیح الترمذي(۳۵۰۵)۔