کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 181
پس ہدایت اور توحید شرح صدر کے سب سے بڑے اسباب میں سے ہے اور شرک و گمراہی دل کی تنگی اور حرج کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ ۲۔ ایمان صادق کا نور جسے اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کے دل میں ڈال دیتے ہیں ؛ اس نور کی وجہ سے شرح صدر نصیب ہوتی ہے اور دل میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور دل کو خوشی نصیب ہوتی ہے۔ ۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موروثی علم ؛یہی حقیقت میں علم نافع ہے۔ اہل علم لوگوں میں سب سے زیادہ شرح صدر والے ہوتے ہیں ۔ ان کے دل سب سے زیادہ وسیع؛ ان کے اخلاق سب سے اچھے اوران کی زندگی سب سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے۔ ۴۔ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع : اور دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ سے محبت؛ اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ ؛اور اس کی عبادت کی نعمت سے لذت اندوزی ۔ ۵۔ ہر جگہ اور ہر حال میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا ذکر۔شرح صدر میں ذکر الٰہی کو بہت ہی عجیب تاثیر حاصل ہے۔ دل کی نعمتیں حاصل ہونے اورغم وپریشانی کے ختم ہونے میں ذکر الٰہی کے عجیب اثرات ہوتے ہیں ۔ ۶۔ جس قدر ممکن ہوسکے اپنے مال و جان،بدن اور جاہ و مرتبہ سے مخلوق کے ساتھ انواع و اقسام کا احسان ۔بلاشک وشبہ محسن اور مہربان انسان لوگوں میں سب سے زیادہ شرح صدر والا، پاکیزہ نفس، اور پاکیزہ دل ہوتا ہے۔ ۷۔ بہادری : بیشک بہادر انسان شرح صدر والا ہوتا ہے۔اس کی سوچ وفکر وسیع