کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 18
پنجم:.....تکلیف کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر دعائیں پڑھیں : حضرت عثمان بن ابی عاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درد کی شکایت کی ؛یہ درد وہ اپنے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے محسوس کررہے تھے۔ تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’اپنا ہاتھ اس جگہ رکھو جہاں تم اپنے جسم سے درد محسوس کرتے ہو اور تین مرتبہ((بِاسْمِ اللّٰہِ)) کہو اورپھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھو: ((أَعُوذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُُ وَ أُحَاذِرُ)) ’’ میں اللہ کی ذات اور قدرت سے ہر اس چیز سے پناہ مانگتا ہوں جسے میں محسوس کرتا ہوں اور جس سے میں خوف کرتا ہوں ۔‘‘[1] اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تمہیں کوئی تکلیف محسوس ہو تو اپنا ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھواور کہو: ((بِاسْمِ اللّٰہِ) وَ(بِاللّٰہِ)(أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُُ مِنْ وَجْعِي ھٰذَا)) ’’(اللہ تعالیٰ کے نام سے )اور(اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے) میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت سے اپنی اس تکلیف کے شر سے پناہ چاہتا ہوں ‘‘ اور پھر اپنا ہاتھ اٹھا لو، اور دوبارہ ایسے ہی کرو۔‘‘
[1] صحیح مسلم(۲۲۰۲)