کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 171
دوران عیادت مریض کا علاج ۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان انسان ایسا نہیں ہے جو کسی ایسے مسلمان کی عیادت کرتا ہے جس کی موت ابھی نہ آئی ہو، اور پھر اس کے لیے ان الفاظ میں دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے مرض سے شفا عطا کرتے ہیں : ((اَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیْکَ)) [1] ’’میں اللہ تعالیٰ سوال کرتا ہوں بڑی عظمت والے سے جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تمہیں شفاء عطافرمائے ۔‘‘ ۲۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اعرابی کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے جسے بخار سے تکلیف ہورہی تھی، تو آپ نے فرمایا: (( لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ)) [2]
[1] صحیح أبوداؤد(۳۱۰۶)۔ [2] صحیح البخاری(۵۶۵۶)۔