کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 170
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ آپ نے یہ جو جملہ ارشاد فرمایا ہے ؛ یہ انتہائی مشہور معاملہ ہے۔جنات کسی انسان کو بے ہوش کردیتے ہیں اور پھر اس کی زبان پر ایسا کلام کرتے ہیں جن کا معنی کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔‘‘ آگے چل کر آپ فرماتے ہیں : ’’ ائمہ اسلام میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو جنات کے انسانی بدن میں داخل ہونے کا انکار کرتا ہو۔اور جس کسی نے اس کا انکار کیا اور یہ دعوی کیا کہ شریعت اس چیزکوجھٹلاتی ہے تو یقیناً ایسا انسان شریعت کو جھٹلاتا ہے۔ شرعی دلائل میں کوئی ایسی چیزموجود نہیں ہے جو اس کے منافی ہو۔‘‘[1] ٭٭٭
[1] مجموع الفتاوی( ۲۴؍ ۲۷۷۔ ۲۷۶)۔